तादाद अज़्वाज Sikandar r ahmad kamal
تعداد ازواج
Udu men hindi ke baad padhen
अब ये देखा जाये कि बैयकवक़त कितनी बीवीयां निकाह में रखी जा सकती हैं । लिखा गया है कि महमदऐ के निकाह में बैयकवक़त २३ बीवीयां थीं , किसी ने कम लिखें हैं । कम में भी मुख़्तलिफ़ तादाद सामने आती है। मगर हक़ीक़त में महमदऐ के निकाह में बैयकवक़त चार बीवीयां ही थीं, जो इसी बाब में लिखी गईं हैं। क़ुरआन से किया ज़ाहिर होता है, वो देखा जाये:
सूरत निसा-ए-(४) आयत ३
अगर तुम्हें ख़ौफ़ हो कि (बेवा औरतों और बच्चों का हक़ देकर उनके बारे में ) यतीमों के साथ तवाज़ुन क़ायम नहीं कर सकते तो बेवा औरतों में से जो तुम्हें पसंद आएं या पसंद करें , दो , दो , तीन, तीन, चार, चार, तक निकाह करो (मगर बैयकवक़त निकाह में चार से ज़्यादा ना हूँ) और ये इस लिए ताकि वो बेवा औरतें और यतीम बच्चे मुआशरा में समा जाएं और( औरतों और बच्चों को उनका हर तरह का हक़ मिल जाये) फिर तुम्हें ख़ौफ़ हो कि एक से ज़ाइद बीवीयों में अदल ना कर सकोगे तो एक ही बीवी हो (ख़ानदानी आज़ाद , जो पहले से निकाह में हो)या एक मफ़्तूहा क़ौम की नौ मुस्लिमा जो तुम्हारी सरपरस्ती में रहती हो। ये हुक्म इस अमर में कम से कम है कि तुम ाइली अदम तवाज़ुन से बचते रहो।
5 Inspirational Muslim Revert Stories "islam enemies now friends" 🌿
आयत में जो बात बीवीयों के बारे में शुरू होती है वो दव्की गिनती से शुरू होती है जब कि एक से शुरू होनी चाहीए थी। लेकिन इस दो से शुरू करने में एक बहुत अहम बात पोशीदा है जिसको वही ख़फ़ी भी कह सकते हैं । यानी एक बीवी पहले से मौजूद है जो क़ाएदे के मुताबिक़ होती है यानी आम हालत में एक बीवी ही रहनी है जो ज़्यादा का हुक्म दिया है जो दो से शुरू हो कर चार पर ख़त्म हुआ है वो हंगामी हालात के लिए है जिससे यतीमों का मसला हल हो सके।
सूरत निसा-ए-की आयत १२९ में है कि
तुम हरगिज़ ताक़त नहीं रखते कि एक से ज़ाइद बीवीयों के दरमयान अदल कर सको अगरचे हिर्स करो तुम(इस लिए निकाह एक ही करना है और अगर आयत ३ के मुताबिक़ ऐसा वक़्त आए कि एक से ज़ाइद निकाह करने पढ़ें तो) उस वक़्त ऐसा भी ना करना कि एक ही तरफ़ ढल जाओ और दूसरी को ऐसा छोड़ दो गोया कि वो अधर में लटक रही है, और ज़रूरी है कि आपस में मुवाफ़िक़त करो और परहेज़गारी करो तो अल्लाह बख़शने वाला और मेहरबान है।
बेसहारा यतीम औरतें और बच्चे जब होते हैं तो फ़सादी आदमी उन औरतों और बच्चों का इस्तिहसाल करते हैं और उनको तंग करते हैं, उनको ग़लत कामों में इस्तिमाल करते हैं और वो बहुत सी ऐसी बद अख़लाक़ियों में मुलव्वस हो जाते हैं जिनसे मुआशरा तबाह-ओ-बर्बाद हो जाता है और अल्लाह का अज़ाब आजाता है जिससे क़ौम तबाह हो जाती है, इज़्ज़त ख़त्म हो जाती है।जब इन बेसहारा औरतों और बच्चों को सहारा मिल जाएगा तो उनका इस्तिहसाल ना होगा और उनकी परवरिश अच्छी तरह होगी वो मुआशरा के कामयाब फ़र्द बन कर उभरेंगे और आपस में मुहब्बत पैदा होगी जो ताक़त का सबब होती है।
एक दूसरा पहलू ये है कि आम हालत में एक से ज़ाइद शादियां इस लिए ममनू है कि अल्लाह का क़ानून-ए-फ़ित्रत है कि उसने मुज़क्कर और मठ नस के जोड़े बनाए हैं , आयात कुरआनी पेश हैं:
सूरत आराफ़(७) आयत१८९ वो अल्लाह ही तो है जिसने तुमको एक शख़्स से पैदा किया (और इस मिट्टी से जिससे वो शख़्स पैदा किया था) उसी मिट्टी से इस का जोड़ा बनाया ताकि इस से राहत हासिल करो। सूरत यासीन(३६)आयत ३६ वो अल्लाह पाक है जिसने ज़मीन की नबातात के और ख़ुद उनके और जिन चीज़ों की उनको ख़बर नहीं , सब के जोड़े बनाए। सूरत अलज़ारयात(४२) आयत४९। और हर किस्म की हमने दो क़समें बनाएँ ताकि तुम नसीहत हासिल करो। सूरत शूरा(४२) आयत ११। उसने तुम्हारे लिए तुम्हारी ही जिन्स के जोड़े बनाए और चार पाइयों के भी जोड़े बनाए।
सूरत अलनहल(१६) आयत ७२ और अल्लाह ही ने तुम्हारी जिन्स से तुम्हारे लिए औरतें पैदा कीं और औरतों से तुम्हारे लिए बेटे और पोते पैदा किए और खाने को तुम्हें पाक रिज़्क़ दिया।
मज़ीद मिसालें ४३:१२, ४१:४९, २६:७,३५:११,७८:८,५३:२५,९२:३
आयात कुरआनी की रोशनी में निकाह के बारे में जो लिखा गया है कि आम हालात में और हंगामी हालात के लिए किया अहकाम हैं, अगर बग़ौर समझ कर पढ़ा जाएगा जैसा कि लिख रखा है और अमल में आरहा है कि आम हालात में चार तक इजाज़त है ग़लत है। चार निकाह सिर्फ़ हंगामी हालात में हैं , क्योंकि अल्लाह ने मर्द और औरत तक़रीबन बराबर बनाए हैं । बस इतना फ़र्क़ हो सकता है कि कहीं एक या दो फ़ीसद औरतें ज़्यादा और कहीं मर्द ज़्यादा हैं लेकिन इस ज़माना में तो औरतें और भी कम हैं , क्योंकि आजकल औरत के हमल की जांच करा कर लड़की का पता चलते ही इसक़ात-ए-हमल करा दिया जाता है। इस हालत के होते हुए अगर आम हालत में चार निकाह की इजाज़त दी जाती है तो तवाज़ुन क़ायम नहीं रह सकता। वो इस लिए कि फ़र्ज़ करें कि दुनिया में शादी के काबिल मर्दों और औरतों की आबादी एक अरब है तो उनमें आधे मर्द और आधी औरतें होंगी या ४९/५१ फ़ीसद का तनासुब होगा।एक वक़्त में चार तक निकाह करने की इजाज़त का सहारा लेकर अगर दस करोड़ साहिब सर्वत-ओ-इमारत मर्दों ने चार , चार औरतों से निकाह कर लिया तो इस तरह चालीस करोड़ औरतें पाबंद हो गईं । सिर्फ दस करोड़ औरतें बचेंगी और मर्द चालीस करोड़ । ये दस करोड़ औरतें सिर्फ दस करोड़ मर्दों की ही बीवीयां बन सकती हैं , जब कि ये दस करोड़ मर्द भी सिर्फ एक , एक औरत पर ही क़नाअत करें।इस तरह बाक़ी तीस करोड़ मर्द , औरतों से महरूम रहेंगे । और अगर कुछ इन्सानों ने इस क़ानून का सहारा लेकर ,जिसमें कनीज़ रखने की इजाज़त और बग़ैर निकाह के मुबाशरत भी जायज़ कर दी गई है, कनीज़ें रख लें तो दूसरे मर्दों के लिए औरतें और भी कम हो जाएँगी। बग़ैर औरत के मर्द नफ़स का शिकार होगा जिससे मुआशरे में अदम तवाज़ुन पैदा होगा ,बदचलनी आम हो जाएगी और मुआशरा तबाह-ओ-बर्बाद हो जाएगा। इन सब बातों पर ग़ौर करना ज़रूरी है।
चूँकि अल्लाह इन्सानी फ़ित्रत से वाक़िफ़ है इस लिए उसने सिर्फ हंगामी हालात के लिए ही चार तक की इजाज़त दी है। आम हालत में सिर्फ एक औरत ही रहेगी । ४:२५:३, २३:२, ७०:२९:३० आयात में भी यही है कि अगर तवाज़ुन क़ायम ना कर सको तो सिर्फ एक ख़ानदानी आज़ाद औरत या फिर एक मा मलकित ईमान से निकाह करो।
अब ये देखा जाये कि मुहम्मद के निकाह में बैयकवक़त कितनी बीवीयां रही हैं ? मैंने इसी बाब में जो तादाद लिखी है वो चार(४) है। देखिए क़ुरआन क्या कहता है:
(१)सूरत एहज़ाब(३३) आयत ५२। ए रसूल! इनके इलावा और औरतें तुमको जायज़ नहीं , और ना ये कि तुम इन बीवीयों को छोड़कर और बीवीयां करो ख़्वाहाँ का हुस्न तुमको कैसा ही अच्छा लगे और ख़ुसूसन अब तुम्हारे लिए उस के बाद मा मलकित भी हलाल नहीं है कि उनसे निकाह करो(क्योंकि पाबंदी सब पर ही है क़ुरआन के क़ानून की पाबंदी सब पर आइद होती है ख़ाह नबी हो या उम्मती । उस वक़्त जो बीवीयां हैं बस वही रहनी है) और अल्लाह हर चीज़ पर निगाह रखता है।
(२)क़ानून शरीयत है कि जो औरत ग़ैर मुआशरा से आई और मुस्लमान हो जाये और वापिस जाने को भी राज़ी ना हो तो इस से कोई मुस्लमान निकाह करना चाहे तो पहले उस का इस्तिबरा-ए-किया जाये गा यानी एक हैज़ आने का इंतिज़ार। इस हैज़ के आने से ये पता चल जाएगा कि ये हामिला नहीं है, तब उस का निकाह होगा । अगर हैज़ नहीं आता है तो जाना जाएगा ये हामिला है, हामिला होने की सूरत में वज़ा हमल का इंतिज़ार किया जाये ग़ाफ़िर निकाह होगा।
(३) जब मक्का में मुशरिकीन ने मुस्लमानों को ज़्यादा परेशान किया तो उन मुस्लमानों के लिए हब्शा हिज्रत करने की इजाज़त मिल गई और कुछ मुस्लमान हब्शा हिज्रत कर गए फिर वो लोग मक्का वापिस आगए और जो कोई हब्शा रह गया होगा वो मदीना वापिस आगया होगा । क्योंकि मदीना में हालात ठीक हो गए थे और एक हुकूमत भी क़ायम हो गई थी । ऐसी हालत में कोई भी मुस्लमान मर्द औरत हब्शा में रुक कर किया करेगा हब्शा रुकने का कोई सवाल ही नहीं । बेवा की इद्दत चार महीना दस दिन होती है इस इद्दत में बेवा से निकाह नहीं हो सकता।
(४) पहली बीवीयों को तलाक़ ना देने और दूसरा निकाह ना करने का हुक्म पाँच हिज्री में आगया था , इस लिए इस हुक्म के बाद नबीऐ ने ना तो कोई तलाक़ दी और ना ही कोई नया निकाह क्या , इस लिए पाँच हिज्री के बाद जो निकाह होने लिखे हैं वो महल्ल-ए-नज़र हैं । और अगर ये कहा जाये कि ये निकाह नहीं हुए तो क़ुरआन के हुक्म और महमदऐ की शान के ऐन मुताबिक़ हैं इस लिए हज़रत सफिया, हज़रत मैमूना, हज़रत उम हबीबा, हज़रत जुवेरिया( सीरत उन्नबी कामिल , मर्तबा इबन हिशाम , जलद नंबर २ पर दर्ज )१२ लग़ाएत २३ तक यानी १२ औरतों में से किसी औरत से भी आपऐ का निकाह नहीं हुआ। उनको मिला कर नबीऐ की बीवीयों की कल तादाद ३ २ तक हो जाती है, जो कि एक ज़बरदस्त बोहतान है।
( ५) हज़रत ज़ैनब जंग अहद में बेवा हो गई थीं , इस लिए उनकी इद्दत चार माह दस दिन के हिसाब से ४ह ईः सिफ़र में पूरी होती है, जब कि उनका निकाह हज़ोरऐ से ३ह ईः में लिखा गया है । इस तरह उनकी इद्दत पूरी नहीं होती । दूसरी रिवायत में है कि उनका निकाह ३ह ईः रबी एलिसानी में लिखा गया है। जब कि इस वक़्त ये बेवा भी नहीं हुई थीं । इस तज़ाद के होते हुए ये निकाह भी महल्ल-ए-नज़र है।
(६) हज़रत जुवेरिया और हज़रत सफिया का निकाह गिरफ़्तार होने के चंद दिन के बाद ही होना लिखा गया है, जब कि बाक़ायदा इस्तिबरा-ए-के लिए एक माह से ज़्यादा वक़्त दरकार होगा , और महमदऐ ख़ुद इस क़ानून की ख़िलाफ़वरज़ी नहीं कर सकते थे इस लिए ये निकाह भी नहीं हुए। दूसरी बात गौरतलब ये है कि हज़रत सफिया का निकाह ७ह ईः में लिखा गया है, जो कि क़ुरआन में दर्ज हुक्म की ख़िलाफ़वरज़ी है।
(७) हज़रत उम हबीबा का निकाह ६ह ईः या ७ह ईः में लिखा गया है , और उम हबीबा को हब्शा में मुक़ीम लिखा है। मुस्लमान मुहाजिर हब्शा से मक्का या मदीना में आगए फिर उम हबीबा किस के साथ और क्यों हब्शा में ठहरी रहीं? और निकाह भी हब्शा में ही लिखा गया है( क्या महमदऐ और उम हबीबा में इतना सब्र ना था कि उम हबीबा मदीना में आ जातीं?)और शाह हब्शा उनके निकाह और महर वग़ैरा का इंतिज़ाम करता है और वली भी वहां पर ही बनाया जाता है ।और सब बातों से सिर्फ-ए-नज़र करते हुए भी ये निकाह काबिल-ए-क़बूल नहीं हो सकता क्यों कि ये ६ह ईः या ७ह ईः में लिखा गया है , जो कि हुक्म क़ुरआन के ख़िलाफ़ है।
इन दलीलों के होते हुए और नबीऐ के मुक़ाम पर नज़र रखते हुए ये मानना पड़ेगा कि जिन निकाहों पर मैंने एतराज़ किया है वो हुए ही नहीं । उनको निकाह तस्लीम कर लेना महमदऐ की शान को दाग़दार करने के मुतरादिफ़ है। क़ुरआन के मुक़ाबला में किसी रिवायत को सही तस्लीम नहीं किया जाएगा। ऐसी सूरत में ये तस्लीम करने के इलावा चारा नहीं कि यहां रावी से भूल हुई या किसी मुनाफ़िक़ ने नबीऐ की शान को दाग़दार करने के लिए पाक साफ़ पानी में गंदा पानी मिला दिया और हमने आँखें बंद कर के उनको मान भी लिया। इन्साफ़ का तक़ाज़ा है कि इन ग़लत रवायात को अलग कर दिया जाये और जो सही है सिर्फ उस को ही दुनिया के सामने लाया जाये। जिससे मुशरिकीन को इल्ज़ाम लगाने की हिम्मत ना हो।
सवाल ये कि सूरत एहज़ाब किस सन में नाज़िल हुई ? इस के बारे में तीन मुफ़्तियों का फ़तवा हाज़िर ख़िदमत है । मुलाहिज़ा करें:
मुहतरमी-ओ-मुकर्रमी मुफ़्ती साहिब , शाबाॱएॱ दीनयात , अलीगढ़ मुस्लिम यूनीवर्सिटी, अलीगढ़अस्सलामु अलैकुम , अल्लाह ताला से क़वी उम्मीद है कि मिज़ाज-ए-गिरामी बख़ैर-ओ-आफ़ियत होंगे । दरख़ास्त गुज़ार हूँ कि मुंदरजा ज़ैल सवालात के जवाबात इरसाल फ़र्मा कर शुक्रिया का मौक़ा इनायत फ़रमाएं।(१) सूरत एहज़ाब किस सन हिज्री में नाज़िल हुई? ये एक साथ मुकम्मल नाज़िल हुई या जुज़-ए-जुज़-ए-नाज़िल हुई?(२) बिद्दत की तारीफ़ किया है ? बिद्दती अगर अपनी रविष पर क़ायम रहता है तो इस का आख़िरी अंजाम किया है?(३) क़ुरआन-ओ-संत की इस्तिलाह के हक़ीक़ी माना क्या हैं?तालिब-ए-ख़ैरसिकन्दर अहमद कमाल, निगला पटवारी, बिरौली रोड, अलीगढ़७/ अगस्त २००७ ईः-ए-
यही सवालात बलीरया गंज, जामाৃ अलफ़लाह आज़म गढ़, मुबारक पूरा अज़म गढ़, दार उल-उलूम देवबंद,दिल्ली मर्कज़ अहल-ए-हदीस और शहर मुफ़्ती अलीगढ़ की ख़िदमत में इरसाल किए गए थे। मगर अफ़सोस ! आज तक मुबारक पूर , मर्कज़ अहल-ए-हदीस और देवबंद से जवाब नहीं आया। सिर्फ शहर मुफ़्ती अलीगढ़ , बलेर या गंज जामाৃ अलफ़लाह आज़म गढ़ से जवाबात आए जो दर्ज जे़ल हैं:
सूरत एहज़ाब ५ह ईः में ग़ज़वा एहज़ाब के बाद नाज़िल हुई। डाक्टर मुफ़्ती ज़ाहिद अलीगढ़ , दार अलाफ़ता-ए-।यही जवाब बलीरया गंज आज़म गढ़ और शहर मुफ़्ती अलीगढ़ ने भी दिया है।
सूरत एहज़ाब ५ह ईः में नाज़िल हो गई और इस में दर्ज है कि ए महमदऐ आज के बाद ना तो तुम मौजूदा बीवीयों को तलाक़ दे सकते हो और ना ही कोई और निकाह कर सकते हो।
मौलाना महमूद उल-हसन साहिब के तर्जुमा पर तफ़सीर शब्बीर अहमद उसमानी साहिब की दर्ज है वो भी मुलाहिज़ा कर लें:फ२०, स५६६। यानी जितनी कस्में इन्ना॒ाह॒लल॒नअ लुक अ॒ज़॒वा॒जक अ॒ल्लाती में फ़र्मा दें , इस से ज़्यादा हलाल नहीं । और जवाब मौजूद हैं , उनको बदलना हलाल नहीं यानी ये कि उनमें से किसी को इस लिए छोड़ दो कि दूसरी उस की जगह कर लाओ। हज़रत ाइशहओ और उम सलमहओ से रिवायत है कि ये मुमानअत आख़िर को मौक़ूफ़ हो गई। मगर वाक़िया ये है कि आपने ना उस के बाद कोई निकाह किया ना उनमें से किसी को बदला । आपऐ की वफ़ात के वक़्त सब अज़्वाज बराबर मौजूद रहीं । तफ़सीर में है कि बाद को ये मुमानअत मौक़ूफ़ हो गई ,मगर क़ुरआन में कहीं भी कोई आयत दर्ज नहीं कि ये मुमानअत मौक़ूफ़ हो गई और तफ़सीर में ही ये लिखा है कि आप ई ने इस मुमानअत के बाद कोई निकाह नहीं किया, तो फिर लिखने वालों ने ये क्यों लिखा कि छः हिज्री और सात हिज्री में फ़ुलां फ़ुलां निकाह हुआ। इस तरह हर बात में तज़ाद है और तज़ाद वाली बात सौ फ़ीसद ग़लत ही होती है।
अब एक सवाल बाक़ी रह जाता है कि क़ुरआन में दर्ज हुक्म आम हालत में एक बीवी को कहा गया है, आपऐ के निकाह में बैयकवक़त चार बीवीयां क्यों थीं ? जबकि चार का हुक्म हंगामी हालात के लिए है।
जवाब ये है कि हज़रत ख़दीजहओ के इंतिक़ाल के बाद कोई बीवी आपऐ के निकाह में ना थीं । आपऐ के छोटे छोटे बच्चे थे , उनकी परवरिश का मसला था इस लिए १०/ नबवी में हज़रत सोदहओ से निकाह किया , जिनसे छोटे बच्चों की परवरिश हो सके। क्योंकि महमदऐ को रिसालत का काम अंजाम देना था, वो हरवक़त घर पर नहीं रह सकते थे। दूसरा निकाह हज़रत ाइशहओ से इस लिए किया कि आपऐ ने इस निकाह से पहले किसी कुँवारी से निकाह नहीं किया था। अगर आपऐ कुँवारी से निकाह ना करते तो उम्मत भी कुँवारी से निकाह को ख़िलाफ़ सुन्नत तस्लीम करते हुए , कुँवारी से निकाह में कराहीयत करती। इस के बाद एक निकाह हज़रत हफ़सहओ जो हज़रत अमरओ की लड़की थीं , उनसे क्या । इस निकाह के बाद आपऐ की ज़िंदा बीवीयों की की तादाद तीन हो गई , उस के बाद एक निकाह ज़ीनबओ बिंत हब्श से हुआ। इस निकाह के करने से आपऐ की ज़िंदा बीवीयों की तादाद चार हो गई(५ह ईः)।ये निकाह इस लिए करना ज़रूरी हो गया था क्योंकि हज़रत ज़ीनबओ जिस शख़्स के निकाह में थीं उस को लोग जै़द बिन महमदऐ कहने लगे थे जब क़ुरआन में अल्लाह ने इस रिवायत को ग़लत बता दिया कि मुतनब्बा बेटा नहीं होता , ये जाहिलाना चलन है ज़माना-ए-जाहिलीयत में मुतबन्ना की मुतल्लक़ा या बेवा औरत से वो आदमी निकाह नहीं करसकता था। इस लिए मुहम्मद को इस रस्म बद को ख़त्म करने के लिए ये निकाह करना पड़ा। क्योंकि आपऐ आख़िरी नबी थे , अगर आपऐ इस निकाह को ना करते तो ये रस्म बद बाद में भी उलझनें पैदा करती । आपऐ के निकाह करने से ये रस्म बद ख़त्म हो गई।
इन पाँच के इलावा और कोई निकाह मुहम्मद स- ने नहीं किया , और ना ही अल्लाह के हुक्म के मुताबिक़ गुंजाइश थी। इस लिए पूरी ज़िंदगी में आपऐके पाँच निकाह हुए , एक का इंतिक़ाल हो गया था उनके इंतिक़ाल के बाद आप ई के निकाह में चार बीवीयां आगीइं । इस लिए आपऐ के निकाह में ज़िंदा बीवीयों की तादाद चार (४) से ज़्यादा साबित नहीं होती है। जो हक़ीक़त भी है कि आपऐ के इंतिक़ाल के वक़्त चार बीवीयां थीं
تعداد ازواج
اب یہ دیکھا جائے کہ بیک وقت کتنی بیویاں نکاح میں رکھی جا سکتی ہیں ۔ لکھا گیا ہے کہ محمدؐ کے نکاح میں بیک وقت ۲۳ بیویاں تھیں ، کسی نے کم لکھیں ہیں ۔ کم میں بھی مختلف تعداد سامنے آتی ہے۔ مگر حقیقت میں محمدؐ کے نکاح میں بیک وقت چار بیویاں ہی تھیں، جو اسی باب میں لکھی گئیں ہیں۔ قرآن سے کیا ظاہر ہوتا ہے، وہ دیکھا جائے:
* سورۃ نساء(۴) آیت۳۔ اگر تمہیں خوف ہو کہ (بیوہ عورتوں اور بچوں کا حق دے کر ان کے بارے میں ) یتیموں کے ساتھ توازن قائم نہیں کر سکتے تو بیوہ عورتوں میں سے جو تمہیں پسند آئیں یا پسند کریں ، دو ، دو ، تین، تین، چار، چار، تک نکاح کرو (مگر بیک وقت نکاح میں چار سے زیادہ نہ ہوں) اور یہ اس لئے تاکہ وہ بیوہ عورتیں اور یتیم بچے معاشرہ میں سما جائیں اور( عورتوں اور بچوں کو ان کا ہر طرح کا حق مل جائے) پھر تمہیں خوف ہو کہ ایک سے زائد بیویوں میں عدل نہ کر سکو گے تو ایک ہی بیوی ہو (خاندانی آزاد ، جو پہلے سے نکاح میں ہو)یا ایک مفتوحہ قوم کی نو مسلمہ جو تمہاری سر پرستی میں رہتی ہو۔ یہ حکم اس امر میں کم سے کم ہے کہ تم عائلی عدم توازن سے بچتے رہو۔
آیت میں جو بات بیویوں کے بارے میں شروع ہوتی ہے وہ دوکی گنتی سے شروع ہوتی ہے جب کہ ایک سے شروع ہونی چاہئے تھی۔ لیکن اس دو سے شروع کرنے میں ایک بہت اہم بات پوشیدہ ہے جس کو وحی خفی بھی کہہ سکتے ہیں ۔ یعنی ایک بیوی پہلے سے موجود ہے جو قاعدے کے مطابق ہوتی ہے یعنی عام حالت میں ایک بیوی ہی رہنی ہے جو زیادہ کا حکم دیا ہے جو دو سے شروع ہو کر چار پر ختم ہو ا ہے وہ ہنگامی حالات کے لئے ہے جس سے یتیموں کا مسئلہ حل ہو سکے۔
سورۃ نساء کی آیت ۱۲۹ میں ہے کہ تم ہرگز طاقت نہیں رکھتے کہ ایک سے زائد بیویوں کے درمیان عدل کر سکو اگر چہ حرص کرو تم(اس لئے نکاح ایک ہی کرنا ہے اور اگر آیت ۳ کے مطابق ایسا وقت آئے کہ ایک سے زائد نکاح کرنے پڑیں تو) اس وقت ایسا بھی نہ کرنا کہ ایک ہی طرف ڈھل جاؤ اور دوسری کو ایسا چھوڑ دو گویا کہ وہ ادھر میں لٹک رہی ہے، اور ضروری ہے کہ آپس میں موافقت کرو اور پرہیز گاری کرو تو اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے۔
بے سہارا یتیم عورتیں اور بچے جب ہوتے ہیں تو فسادی آدمی ان عورتوں اور بچوں کا استحصال کرتے ہیں اور ان کو تنگ کرتے ہیں، ان کو غلط کاموں میں استعمال کرتے ہیں اور وہ بہت سی ایسی بد اخلاقیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں جن سے معاشرہ تباہ و برباد ہو جاتا ہے اور اللہ کا عذاب آجاتا ہے جس سے قوم تباہ ہو جاتی ہے، عزت ختم ہو جاتی ہے۔جب ان بے سہارا عورتوں اور بچوں کو سہارا مل جائے گا تو ان کا استحصال نہ ہو گا اور ان کی پرورش اچھی طرح ہوگی وہ معاشرہ کے کامیاب فرد بن کر ابھریں گے اور آپس میں محبت پیدا ہوگی جو طاقت کا سبب ہوتی ہے۔
ایک دوسرا پہلو یہ ہے کہ عام حالت میں ایک سے زائد شادیاں اس لئے ممنوع ہے کہ اللہ کا قانون فطرت ہے کہ اس نے مذکر اور مؤ نث کے جوڑے بنائے ہیں ، آیات قرآنی پیش ہیں:
* سورۃ اعراف(۷) آیت۱۸۹۔ وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا (اور اس مٹی سے جس سے وہ شخص پیدا کیا تھا) اسی مٹی سے اس کا جوڑا بنایا تاکہ اس سے راحت حاصل کرو۔
* سورۃ ےٰسین(۳۶)آیت ۳۶۔ وہ اللہ پاک ہے جس نے زمین کی نباتات کے اور خود ان کے اور جن چیز وں کی ان کو خبر نہیں ، سب کے جوڑے بنائے۔
* سورۃ الذاریات(۴۲) آیت۴۹۔ اور ہر قسم کی ہم نے دو قسمیں بنائیں تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔
* سورۃ شوریٰ(۴۲) آیت ۱۱۔ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کے جوڑے بنائے اور چار پایوں کے بھی جوڑے بنائے۔
* سورۃ النحل(۱۶) آیت ۷۲۔ اور اللہ ہی نے تمہاری جنس سے تمہارے لئے عورتیں پیدا کیں اور عورتوں سے تمہارے لئے بیٹے اور پوتے پیدا کئے اورکھانے کو تمہیں پاک رزق دیا۔
مزید مثالیں ۴۳:۱۲، ۴۱:۴۹، ۲۶:۷،۳۵:۱۱،۷۸:۸،۵۳:۲۵،۹۲:۳
آیات قرآنی کی روشنی میں نکاح کے بارے میں جو لکھا گیا ہے کہ عام حالات میں اور ہنگامی حالات کے لئے کیا احکام ہیں، اگر بغور سمجھ کر پڑھا جائے گا جیسا کہ لکھ رکھا ہے اور عمل میں آرہا ہے کہ’’ عام حالات میں چار تک اجازت ہے‘‘ غلط ہے۔ چار نکاح صرف ہنگامی حالات میں ہیں ، کیونکہ اللہ نے مرد اور عورت تقریباً برابر بنائے ہیں ۔ بس اتنا فرق ہو سکتا ہے کہ کہیں ایک یا دو فیصد عورتیں زیادہ اور کہیں مرد زیادہ ہیں لیکن اس زمانہ میں تو عورتیں اور بھی کم ہیں ، کیونکہ آج کل عورت کے حمل کی جانچ کرا کر لڑکی کا پتہ چلتے ہی اسقاط حمل کرا دیا جاتا ہے۔ اس حالت کے ہوتے ہوئے اگر عام حالت میں چار نکاح کی اجازت دی جاتی ہے تو توازن قائم نہیں رہ سکتا۔ وہ اس لئے کہ فرض کریں کہ دنیا میں شادی کے قابل مردوں اور عورتوں کی آبادی ایک ارب ہے تو ان میں آدھے مرد اور آدھی عورتیں ہوں گی یا ۴۹؍۵۱ فیصد کا تناسب ہوگا۔ایک وقت میں چار تک نکاح کرنے کی اجازت کا سہارا لے کر اگر دس کروڑ صاحب ثروت و امارت مردوں نے چار ، چار عورتوں سے نکاح کر لیا تو اس طرح چالیس کروڑ عورتیں پابند ہو گئیں ۔ صرف دس کروڑ عورتیں بچیں گی اور مرد چالیس کروڑ ۔ یہ دس کروڑ عورتیں صرف دس کروڑ مردوں کی ہی بیویاں بن سکتی ہیں ، جب کہ یہ دس کروڑ مرد بھی صرف ایک ، ایک عورت پر ہی قناعت کریں۔اس طرح باقی تیس کروڑ مرد ، عورتوں سے محروم رہیں گے ۔ اور اگر کچھ انسانوں نے اس قانون کا سہارا لے کر ،جس میں کنیز رکھنے کی اجازت اور بغیر نکاح کے مباشرت بھی جائز کر دی گئی ہے، کنیزیں رکھ لیں تو دوسرے مردوں کے لئے عورتیں اور بھی کم ہو جائیں گی۔ بغیر عورت کے مرد نفس کا شکار ہو گا جس سے معاشرے میں عدم توازن پیدا ہوگا ،بد چلنی عام ہو جائے گی اور معاشرہ تباہ و برباد ہو جائے گا۔ ان سب باتوں پر غور کرنا ضروری ہے۔
چونکہ اللہ انسانی فطرت سے واقف ہے اس لئے اس نے صرف ہنگامی حالات کے لئے ہی چار تک کی اجازت دی ہے۔ عام حالت میں صرف ایک عورت ہی رہے گی ۔ ۴:۲۵:۳، ۲۳:۲، ۷۰:۲۹:۳۰ آیات میں بھی یہی ہے کہ اگر توازن قائم نہ کر سکو تو صرف ایک خاندانی آزاد عورت یا پھر ایک ما ملکت ایمان سے نکاح کرو۔
اب یہ دیکھا جائے کہ محمدؐ کے نکاح میں بیک وقت کتنی بیویاں رہی ہیں ؟ میں نے اسی باب میں جو تعداد لکھی ہے وہ چار(۴) ہے۔دیکھئے قرآن کیا کہتا ہے:
* (۱)سورۃ احزاب(۳۳) آیت ۵۲۔ اے رسول! ان کے علاوہ اور عورتیں تم کو جائز نہیں ، اور نہ یہ کہ تم ان بیویوں کو چھوڑ کر اور بیویاں کرو خواہ ان کا حسن تم کو کیسا ہی اچھا لگے اور خصوصاً اب تمہارے لئے اس کے بعد ما ملکت بھی حلال نہیں ہے کہ ان سے نکاح کرو(کیونکہ پابندی سب پر ہی ہے قرآن کے قانون کی پابندی سب پر عائد ہوتی ہے خواہ نبی ہو یا امتی ۔ اس وقت جو بیویاں ہیں بس وہی رہنی ہے) اور اللہ ہر چیز پر نگاہ رکھتا ہے۔
(۲)قانون شریعت ہے کہ جو عورت غیر معاشرہ سے آئی اور مسلمان ہو جائے اور واپس جانے کو بھی راضی نہ ہو تو اس سے کوئی مسلمان نکاح کرنا چاہے تو پہلے اس کا استبراء کیا جائے گایعنی ایک حیض آنے کا انتظار۔ اس حیض کے آنے سے یہ پتا چل جائے گا کہ یہ حاملہ نہیں ہے، تب اس کا نکاح ہوگا ۔ اگر حیض نہیں آتا ہے تو جانا جائے گا یہ حاملہ ہے، حاملہ ہونے کی صورت میں وضع حمل کا انتظار کیا جائے گاپھر نکاح ہو گا۔
(۳) جب مکہ میں مشرکین نے مسلمانوں کو زیادہ پریشان کیا تو ان مسلمانوں کے لئے حبشہ ہجرت کرنے کی اجازت مل گئی اور کچھ مسلمان حبشہ ہجرت کر گئے پھر وہ لوگ مکہ واپس آگئے اور جو کوئی حبشہ رہ گیا ہو گا وہ مدینہ واپس آگیا ہوگا ۔ کیونکہ مدینہ میں حالات ٹھیک ہو گئے تھے اور ایک حکومت بھی قائم ہو گئی تھی ۔ ایسی حالت میں کوئی بھی مسلمان مرد عورت حبشہ میں رک کر کیا کرے گا حبشہ رکنے کا کوئی سوال ہی نہیں ۔ بیوہ کی عدت چار مہینہ دس دن ہوتی ہے اس عدت میں بیوہ سے نکاح نہیں ہو سکتا۔
(۴) پہلی بیویوں کو طلاق نہ دینے اور دوسرا نکاح نہ کرنے کا حکم پانچ ہجری میں آگیا تھا ، اس لئے اس حکم کے بعد نبیؐ نے نہ تو کوئی طلاق دی اور نہ ہی کوئی نیا نکاح کیا ، اس لئے پانچ ہجری کے بعد جو نکاح ہونے لکھے ہیں وہ محل نظر ہیں ۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ یہ نکاح نہیں ہوئے تو قرآن کے حکم اور محمدؐ کی شان کے عین مطابق ہیں اس لئے حضرت صفیہ، حضرت میمونہ، حضرت ام حبیبہ، حضرت جویریہ( سیرت النبی کامل ، مرتبہ ابن ہشام ، جلد نمبر ۲ پر درج )۱۲ لغایت ۲۳ تک یعنی ۱۲ عورتو ں میں سے کسی عورت سے بھی آپؐ کا نکاح نہیں ہوا۔ ان ۱۲ کو ملا کر نبیؐ کی بیویوں کی کل تعداد ۳ ۲ تک ہو جاتی ہے، جو کہ ایک زبر دست بہتان ہے۔
( ۵) حضرت زینب جنگ احد میں بیوہ ہو گئی تھیں ، اس لئے ان کی عدت چار ماہ دس دن کے حساب سے ۴ھ صفر میں پوری ہوتی ہے، جب کہ ان کا نکاح حضورؐ سے ۳ھ میں لکھا گیاہے ۔ اس طرح ان کی عدت پوری نہیں ہوتی ۔ دوسری روایت میں ہے کہ ان کا نکاح ۳ھ ربیع الثانی میں لکھا گیا ہے۔ جب کہ اس وقت یہ بیوہ بھی نہیں ہوئی تھیں ۔ اس تضاد کے ہوتے ہوئے یہ نکاح بھی محل نظر ہے۔
(۶) حضرت جویریہ اور حضرت صفیہ کا نکاح گرفتار ہونے کے چند دن کے بعد ہی ہونا لکھا گیا ہے، جب کہ با قاعدہ استبراء کے لئے ایک ماہ سے زیادہ وقت درکار ہوگا ، اور محمدؐ خود اس قانون کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے تھے اس لئے یہ نکاح بھی نہیں ہوئے۔ دوسری بات غور طلب یہ ہے کہ حضرت صفیہ کا نکاح ۷ھ میں لکھا گیا ہے، جو کہ قرآن میں درج حکم کی خلاف ورزی ہے۔
(۷) حضرت ام حبیبہ کا نکاح ۶ھ یا ۷ھ میں لکھا گیا ہے ، اور ام حبیبہ کو حبشہ میں مقیم لکھاہے۔ مسلمان مہاجر حبشہ سے مکہ یا مدینہ میں آگئے پھر ام حبیبہ کس کے ساتھ اورکیوں حبشہ میں ٹھہری رہیں؟ اور نکاح بھی حبشہ میں ہی لکھا گیا ہے( کیا محمدؐ اور ام حبیبہ میں اتنا صبر نہ تھا کہ ام حبیبہ مدینہ میں آجاتیں؟)اور شاہ حبشہ ان کے نکاح اور مہر وغیرہ کا انتظام کرتا ہے اور ولی بھی وہاں پر ہی بنایا جاتا ہے ۔اور سب باتوں سے صرف نظر کرتے ہوئے بھی یہ نکاح قابل قبول نہیں ہو سکتا کیوں کہ یہ ۶ھ یا ۷ھ میں لکھا گیا ہے ، جو کہ حکم قرآن کے خلاف ہے۔
ان دلیلوں کے ہوتے ہوئے اور نبیؐ کے مقام پر نظر رکھتے ہوئے یہ ماننا پڑے گا کہ جن نکاحوں پر میں نے اعتراض کیا ہے وہ ہوئے ہی نہیں ۔ ان کو نکاح تسلیم کرلینا محمدؐ کی شان کو داغ دار کرنے کے مترادف ہے۔ قرآن کے مقابلہ میں کسی روایت کو صحیح تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ ایسی صورت میں یہ تسلیم کرنے کے علاوہ چارہ نہیں کہ یہاں راوی سے بھول ہوئی یا کسی منافق نے نبیؐ کی شان کو داغ دار کرنے کے لئے پاک صاف پانی میں گندہ پانی ملادیا اور ہم نے آنکھیں بند کر کے ان کو مان بھی لیا۔ انصاف کاتقاضا ہے کہ ان غلط روایات کو الگ کر دیا جائے اور جو صحیح ہے صرف اس کو ہی دنیا کے سامنے لایا جائے۔ جس سے مشرکین کو الزام لگانے کی ہمت نہ ہو۔
سوال یہ کہ سورۃ احزاب کس سنہ میں نازل ہوئی ؟اس کے بارے میں تین مفتیوں کا فتویٰ حاضر خدمت ہے ۔ ملاحظہ کریں:
محترمی و مکرمی مفتی صاحب ، شعبہ ء دینیات ، علیگڑھ مسلم یونیور سٹی، علیگڑھ
السلام علیکم ، اللہ تعالیٰ سے قوی امید ہے کہ مزاج گرامی بخیر و عافیت ہونگے ۔ درخواست گزار ہوں کہ مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات ارسال فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔
(۱) سورۃ احزاب کس سنہ ہجری میں نازل ہوئی؟ یہ ایک ساتھ مکمل نازل ہوئی یا جزء جزء نازل ہوئی؟
(۲) بدعت کی تعریف کیا ہے ؟ بدعتی اگر اپنی روش پر قائم رہتا ہے تو اس کا آخری انجام کیا ہے؟
(۳) قرآن و سنت کی اصطلاح کے حقیقی معنیٰ کیا ہیں؟
طالب خیر
سکندر احمد کمال، نگلہ پٹواری، برولی روڈ، علیگڑھ
۷؍ اگست ۲۰۰۷ ء
یہی سوالات بلیریا گنج، جامعۃ الفلاح اعظم گڑھ، مبارک پوراعظم گڑھ، دار العلوم دیوبند،دہلی مرکز اہل حدیث اور شہر مفتی علی گڑھ کی خدمت میں ارسال کئے گئے تھے۔ مگر افسوس ! آج تک مبارک پور ، مرکز اہل حدیث اور دیوبند سے جواب نہیں آیا۔ صرف شہر مفتی علی گڑھ ، بلیر یا گنج جامعۃ الفلاح اعظم گڑھ سے جوابات آئے جو درج ذیل ہیں:
سورۃ احزاب ۵ھ میں غزوہ احزاب کے بعد نازل ہوئی۔ ڈاکٹر مفتی زاہد علی گڑھ ، دار الافتاء ۔یہی جواب بلیریا گنج اعظم گڑھ اور شہر مفتی علی گڑھ نے بھی دیا ہے۔
سورۃ احزاب ۵ھ میں نازل ہوگئی اور اس میں درج ہے کہ اے محمدؐ آج کے بعد نہ تو تم موجودہ بیویوں کو طلاق دے سکتے ہو اور نہ ہی کوئی اور نکاح کر سکتے ہو۔
مولانا محمود الحسن صاحب کے ترجمہ پر تفسیر شبیر احمد عثمانی صاحب کی درج ہے وہ بھی ملاحظہ کر لیں:ف۲۰، ص۵۶۶۔ یعنی جتنی قسمیں ’’اِنّاْاَحْلَلْنَا لَکَ اَْزْوَاْجَکَ اْلّٰتِی‘‘ میں فرما دیں ، اس سے زیادہ حلال نہیں ۔ اور جواب موجود ہیں ، ان کو بدلنا حلال نہیں یعنی یہ کہ ان میں سے کسی کو اس لئے چھوڑ دو کہ دوسری اس کی جگہ کرلاؤ۔ حضرت عائشہؓ اور ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ یہ ممانعت آخر کو موقوف ہو گئی۔ مگر واقعہ یہ ہے کہ آپ نے نہ اس کے بعد کوئی نکاح کیا نہ ان میں سے کسی کو بدلا ۔ آپؐ کی وفات کے وقت سب ازواج برابر موجود رہیں ۔ تفسیر میں ہے کہ بعد کو یہ ممانعت موقوف ہو گئی ،مگر قرآن میں کہیں بھی کوئی آیت درج نہیں کہ یہ ممانعت موقوف ہو گئی اور تفسیر میں ہی یہ لکھا ہے کہ آپ ؐ نے اس ممانعت کے بعد کوئی نکاح نہیں کیا، تو پھر لکھنے والوں نے یہ کیوں لکھا کہ چھ ہجری اور سات ہجری میں فلاں فلاں نکاح ہوا۔ اس طرح ہر بات میں تضاد ہے اور تضاد والی بات سو فیصد غلط ہی ہوتی ہے۔
اب ایک سوال باقی رہ جاتا ہے کہ قرآن میں درج حکم عام حالت میں ایک بیوی کو کہا گیا ہے، آپؐ کے نکاح میں بیک وقت چار بیویاں کیوں تھیں ؟ جبکہ چار کا حکم ہنگامی حالات کے لئے ہے۔
جواب یہ ہے کہ حضرت خدیجہؓ کے انتقال کے بعد کوئی بیوی آپؐ کے نکاح میں نہ تھیں ۔ آپؐ کے چھوٹے چھوٹے بچے تھے ، ان کی پرورش کا مسئلہ تھااس لئے ۱۰؍ نبوی میں حضرت سودہؓ سے نکاح کیا ، جن سے چھوٹے بچوں کی پرورش ہو سکے۔ کیونکہ محمدؐ کو رسالت کا کام انجام دینا تھا، وہ ہر وقت گھر پر نہیں رہ سکتے تھے۔ دوسرا نکاح حضرت عائشہؓ سے اس لئے کیا کہ آپؐ نے اس نکاح سے پہلے کسی کنواری سے نکاح نہیں کیا تھا۔ اگر آپؐ کنواری سے نکاح نہ کرتے تو امت بھی کنواری سے نکاح کو خلاف سنت تسلیم کرتے ہوئے ، کنواری سے نکاح میں کراہیت کرتی۔ اس کے بعد ایک نکاح حضرت حفصہؓ جو حضرت عمرؓ کی لڑکی تھیں ، ان سے کیا ۔ اس نکاح کے بعد آپؐ کی زندہ بیویوں کی کی تعداد تین ہو گئی ، اس کے بعد ایک نکاح زینبؓ بنت حبش سے ہوا۔ اس نکاح کے کرنے سے آپؐ کی زندہ بیویوں کی تعداد چار ہوگئی(۵ھ )۔یہ نکاح اس لئے کرنا ضروری ہو گیا تھا کیونکہ حضرت زینبؓ جس شخص کے نکاح میں تھیں اس کو لوگ زید بن محمدؐ کہنے لگے تھے جب قرآن میں اللہ نے اس روایت کو غلط بتا دیا کہ ’’متنبیٰ بیٹا نہیں ہوتا ، یہ جاہلانہ چلن ہے‘‘ زمانہ جاہلیت میں متبنیٰ کی مطلقہ یا بیوہ عورت سے وہ آدمی نکاح نہیں کرسکتا تھا۔ اس لئے محمدؐ کو اس رسم بد کو ختم کرنے کے لئے یہ نکاح کرنا پڑا۔ کیونکہ آپؐ آخری نبی تھے ، اگر آپؐ اس نکاح کو نہ کرتے تو یہ رسم بد بعد میں بھی الجھنیں پیدا کرتی ۔ آپؐ کے نکاح کرنے سے یہ رسم بد ختم ہو گئی۔
ان پانچ کے علاوہ اور کوئی نکاح محمدؐ نے نہیں کیا ، اور نہ ہی اللہ کے حکم کے مطابق گنجائش تھی۔ اس لئے پوری زندگی میں آپؐکے پانچ نکاح ہوئے ، ایک کا انتقال ہو گیا تھا ان کے انتقال کے بعد آپ ؐ کے نکاح میں چار بیویاں آگیءں ۔ اس لئے آپؐ کے نکاح میں زندہ بیویوں کی تعداد چار (۴) سے زیادہ ثابت نہیں ہوتی ہے۔ جو حقیقت بھی ہے کہ آپؐ کے انتقال کے وقت چار بیویاں تھیں۔